دھارواڑ،19؍ مار چ (ایس او نیوز) دھارواڑ میں زیر تعمیر 5منزلہ عمارت بیٹھ گئی جس کے سبب 2افراد ہلاک اورکئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ اس حادثے میں سلیم مکاندار (28)ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دھارواڑ کے کمار میشورنگر میں زیر تعمیر کامپلکس گرگیا۔ ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کے لیے محکمۂ پولیس ، فارئر فورس عملہ اور دیگر عوام مسلسل کوشش کررہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر دیپاچولن زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی نگرانی کررہی ہیں۔ محکمۂ فائر فورس کے ڈی آئی جے روی کانتے گوڈا ، ڈائرکٹر وردراجن ، سی این او دیٹ روی شنکر ، آر ایف اور نارتھ دیواراج ، رمیش، مہیش بچانے کی مہم میں مصروف ہیں ۔ بنگلور سے 40افراد پر مشتمل این آر ڈی ایف ٹیم افسر سہاس کی قیادت میں ملبے کی نیچے دبے افراد کوبچانے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق2 افراد ہلاک 20سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو بچانے کے لیے نیم فوجی دستے کو بھی تعینات کیاگیاہے ساتھ ہی عمارت کے اطراف امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں ۔ اس واقعے پر ہنوربساپور ، حضرت کندگول ، منجوناتھ بیندرے ، یلپاجوگن ، محمد غوث یادگیر ، نوراحمد مکاندار ، مہابلی ہنچی نال ، ممتادنتلی ، بسوا کلادگی ، ملپا کڈدور، بشیر کلادگی ،ناگراج ، سلطان صاحب و دیگر زخمی ہوگئے ہیں ، ان کا علاج جاری ہے ۔